گل پلازہ میں آگ کیسے پھیلی، خاتون دوکاندار نےپورا سچ بتا دیا

Jan 23, 2026 | 23:53:PM
گل پلازہ میں آگ کیسے پھیلی، خاتون دوکاندار نےپورا سچ بتا دیا
کیپشن: گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد بیسمنٹ سے زندہ بچ نکلنے والی خاتون دوکاندار آگ کے پھیلنے کا آنکھوں دیکھا حال سنا رہی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران وہاں موجود رہنے اور باہر نکلنے میں کامیاب ہو کر زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیئے۔ 

ایک نیوز چینل کے پروگرام میں گل پلازہ سانحہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون دوکاندار نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔

خاتون دوکاندار نے بتایا کہ میری دکان بیسمنٹ میں تھی جس میں بعد میں آگ لگی، میں دکان پر تھی عام دنوں کی بہ نسبت ہفتے کی رات کو بہت رش ہوتا ہے، دو ایونٹس عید اور شادیوں کے آرہے تھے تو لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

یہ پڑھیں:غیر قانونی گل پلازہ کس نے کب کھڑا کیا، کس نے منزلیں بڑھوائیں، ہوشربا انکشافات
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تھوڑا تھوڑا کرکے سامان جمع کررہے تھے، کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو گل پلازہ نہیں جاتا ہو سب کو معلوم ہے کہ وہاں پر کتنی قیمتی چیزیں ملتی ہیں جو مناسب قیمت پر مل جاتی ہیں۔

دکان کی مالک خاتون نے بتایا کہ جب گل پلازہ بند ہونے کا وقت ہوتا ہے تو اعلان ہوتا ہے ہم سامان سمیٹ رہے تھے دس بجکر 7 منٹ پر آوازیں آئیں کہ آگ لگ گئی ہے بیسمنٹ میں بہت زیادہ دھواں بھر گیا تھا ہم لوگ وہاں سے بھاگے ہیں، دھواں اتنا تھا کہ سامنے موجود شخص بھی نظر نہیں آرہا تھا۔

 خاتون نے بتایا کہ جب دس بجکر 20 منٹ پر ہم باہر نکلے ہیں تو اتنی آگ تھی کہ بجھ کر نہیں دے رہی تھی، گیٹ نمبر نمبر تین سے جو آگ لگی ہے وہ گیٹ نمبر ون تک پھیلتی جارہی تھی، لوگ کہہ رہے ہیں کہ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اگر ایسا ہوتا تو دو سے تین دکانوں کو نقصان پہنچتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی اس وجہ سے بچ گئی کہ بروقت باہر نکل گئے اس کے بعد ہمیں چیزیں بچانے کے لیے جانے نہیں دیا گیا، کراچی میں لوٹ مار کی وجہ سے میں زیادہ پیسے دکان میں ہی رکھتی تھی، دکان کے ساتھ میری تمام جمع پونجی جل کر راکھ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیراعلیٰ نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی، حفاظتی انتظامات کی تفصیل بتادی