بیرون ملک جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

Jan 23, 2022 | 14:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سیرین ایئرنے متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹ آپریشن میں اضافےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیرین ایئر یو اے ای کے لئے ہفتہ وار 20 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں لاہور اور دیگرشہروں سے شارجہ اور دبئی کیلئے آپریٹ ہوں گی۔

سیرین ایئر  لاہور سے دبئی ہفتہ وار 4پروازیں جبکہ لاہور سے شارجہ ہفتہ وار  3 پروازیں آپریٹ کرے  گی۔