محمد رضوان نے آئی سی سی کا ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Jan 23, 2022 | 13:00:PM
محمد رضوان ، آئی سی سی
کیپشن: محمد رضوان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آئی سی سی کا ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی کے کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان کو مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کردیا آئی سی سی نے محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔محمد رضوان نے 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط سے ایک سنچری کے ساتھ 1326 رنز بنائے جبکہ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے بھی محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے پر مبارکباد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندر نے پی ایس ایل سیون کے لئے نئی کٹ لانچ کردی