پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد )پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی کاروائی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن کے رویے کے مطابق بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اپوزیشن کی نعرہ بازی پر حکومت بھی بھرپور جواب دے گی،ہر ممبر کو ماہانہ ریفریشمنٹ فنڈ کی مد میں 20 ہزار روپے چیف وہپ کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی پر ان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر قانون رانا اقبال نے کی،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمٰن نے پارلیمانی کیلنڈر بارے بریفنگ دی، چیف وہپ ن لیگ نے ممبران کو ایوان کے اگلے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ