مجاہدین سے طالبان اور پھر دہشتگرد کہلانے تک کی کہانی پر سنجیدہ بحث کی ضرورت ہے؛محسن عزیز

Feb 23, 2026 | 19:22:PM
مجاہدین سے طالبان اور پھر دہشتگرد کہلانے تک کی کہانی پر سنجیدہ بحث کی ضرورت ہے؛محسن عزیز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ مجاہدین سے طالبان اور پھر دہشتگرد کہلانے تک کی کہانی پر سنجیدہ بحث کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں دو سو پانچ سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید ہوئے،تقریباً اڑھائی سو دہشتگرد مارے گئے، مگر مسئلے کا مستقل حل تاحال نہیں نکلا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں دہشتگردی کے مستقل حل پر جامع بحث کی ضرورت ہے،روزانہ تعزیتی بیانات اور فاتحہ سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایک قیدی کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کی بات ہو رہی ہے،پسند کے ڈاکٹر اور اسپتال کی سہولت دینا آئینی اور قانونی حق ہے،عدالت جانا ہر شہری کا آئینی حق ہے، اسے جواز بنا کر تنقید نہ کی جائے۔

محسن عزیز کی طرف سے سینیٹ میں جہاز خریداری کا تذکرہ کیا گیا،محسن عزیز کے ریمارکس پر ن لیگ نے ایوان میں احتجاج شروع کیا ،ایوان میں شور شرابہ ،چئیرمین نے صورتحال پر قابو پایا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  عمران خان کیساتھ معاملات ٹھیک کرے،آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے؛  علامہ راجہ ناصر عباس