عمران خان کیساتھ معاملات ٹھیک کرے،آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے؛  علامہ راجہ ناصر عباس

Feb 23, 2026 | 18:50:PM
عمران خان کیساتھ معاملات ٹھیک کرے،آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے؛  علامہ راجہ ناصر عباس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے معاملات ٹھیک کریں،میں وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔ 

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی کا مسئلہ ہے،ہم پارلیمنٹیرینز نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا،ہم احتجاج کیلئے نکلے تو پارلیمنٹ گیٹ کو تالے لگا دیے گئے،پارلیمنٹ کے دروازوں کو تالے لگانا کیا پارلیمان کی توہین نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا جائے جس سے ان کا خاندان مطمئن ہو،بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کیا جاتا تو کچھ نہ ہوتا،یہ عدم اعتماد اور فاصلے ختم کریں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات ہیں،کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتا یہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے ،شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کا علاج کرایا جائے ،دو دن میں پھر بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگنا ہے۔ 
 علامہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھاکہ آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں،میں وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا روز،6 ناموں کی فہرست جیل حکام کوارسال