ایران کیوں نہیں جھکا؟ وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں ٹرمپ کی حیرانی دور کر دی

Feb 23, 2026 | 14:49:PM
ایران کیوں نہیں جھکا؟ وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں ٹرمپ کی حیرانی دور کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اسٹیو وٹکوف کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حیرانی دور کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس لیے نہیں جھکتے کیوں کہ ہم ایرانی ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حیران ہیں کہ امریکا کے تمام تر دباؤ کے باوجود ایران نے ابھی تک واشنگٹن کے مطالبات کیوں نہیں مانے۔


 انھوں نے کہا تھا کہ خطے میں ہماری بحری قوت کے حجم کے باوجود تہران نے ہمت کیوں نہیں ہاری اور آ کر صاف صاف یہ کیوں نہیں کہہ دیا کہ بس ہم اب جوہری ہتھیار نہیں چاہتے؟

اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیوں نہیں جھکتے، کیوں کہ ہم ایرانی ہیں۔