روزے کی حالت میں سانس کے مریض انہیلر استعمال کرسکتے ہیں؟

Feb 23, 2026 | 10:21:AM
روزے کی حالت میں سانس کے مریض انہیلر استعمال کرسکتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں سانس اوردمہ کی بیماری میں مبتلاافراد انہیلراستعمال کرسکتے ہیں اوراس سےروزےپر کوئی اثرپڑتاہے یانہیں؟
اس حوالےسے علماء کاکہناہے کہ دَمے کے وہ مریض جو آلۂ تَنَفُّس (Inhaler)کے استعمال کے بغیر دن نہیں گزار سکتے، وہ معذور ہیں اور انہیں اس بیماری کی بنا پر روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، اگر یہ مرض دائمی ہےتو وہ فدیہ ادا کرے،تاہم اگر روزہ رکھ لیا ہے اور مرض کی شدّت کی بناء پر انہیلر استعمال کیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
 روزہ رکھنے کی استطاعت ہو تو بعد میں قضا کرلے، ورنہ فدیہ ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیڑھ کروڑ ڈالر سر کی قیمت والا انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈفوجی آپریشن میں ہلاک
 انہیلر میں آکسیجن کے ساتھ ایک کیمیکل بھی ہوتا ہے جو حلق کے راستے معدے تک پہنچ سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اور اس کے سبب سکڑے ہوئے پھیپھڑے کھُل جاتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔