امریکی صدر  کے کتے نے ایجنٹس کو کتنی بار کاٹا؟

Feb 23, 2024 | 20:44:PM
امریکی صدر  کے کتے نے ایجنٹس کو کتنی بار کاٹا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹوں کو کتنی بار کاٹا، اس حوالے سے اصل تعداد سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ’کمانڈر‘ نامی کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹوں کو کم از کم 24 مرتبہ کاٹا۔

نئے سامنے آنے والے دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جرمن شیفرڈ نسل کے اس کتے نے صدر جوبائیڈن کے محافظوں کیلئے کس حد تک افرا تفری پھیلائی تھی۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2022ء سے جولائی 2023ء کے درمیان کتے کے کاٹنے کے کم از کم 24 واقعات پیش آئے۔ کتے نے سیکرٹ سروس کے ارکان کو کلائی، بازو، کہنی، کمر، سینے، ران اور کندھے پر کاٹا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان دستاویزات میں صرف سیکرٹ ایجنٹس کو کاٹنے کے واقعات کا ذکر ہے، دستاویزات میں دیگر افراد یا وائٹ ہاؤس کے عملے کو کاٹنے کے واقعات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہوئی تھی۔