قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

Feb 23, 2024 | 13:34:PM
قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی کو 10 اور ایم کیوایم کو 4 نشستیں دی گئی ہیں، پیپلزپارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی رکن قومی اسمبلی منتخب کی گئی ہیں،اس کے علاوہ شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب راشدی،  مسرت مہیسر، مہرین بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور نازبلوچ بھی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کی صنعتوں کیلئے گیس بندش کا فیصلہ