راولپنڈی، اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں میں بچے پر جنگلی جانورکا حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں جنگلی جانور نے حملہ کرکے 10سال کے بچے کو شدید زخمی کردیا ۔
واقعہ اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں میں پیش آیا ، 10 سال کا حسنین گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب ایک خنزیر اس پر حملہ آور ہوا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچے کے پیٹ اور ٹانگوں پر شدید گہرے زخم ہیں ،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دے کر خون کے بہاؤ کو فوری طور پرروک دیا جس کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ’’انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتے‘‘ متعدد رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا