عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی کرلی

Dec 23, 2022 | 10:37:AM
لکھاری اور صحافی ریحام خان نے شادی کرلی۔ ریحام نے اس بات کا اعلان سوشل میڈٰیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا
کیپشن: ریحام خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان دل محمد) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔ ریحام خان نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں کیا۔

خیال رہے ریحام خان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے پہلی شادی 1990 کے بعد کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی۔

عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، اس سے قبل وہ صحافت سے منسلک رہی تھیں جب کہ وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔