پنجاب میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کیا جائے۔ امیدوار خود چنوں گا۔عمران خان

Dec 23, 2021 | 20:40:PM
بلدیاتی۔انتخابات۔امیدوار۔تیاری۔ہوم ورک
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان پارٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کروں گا،کارکنوں کے اعتماد کے بعد امیدوار وں کا چناﺅ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنماﺅں نے مشاورت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی و صوبائی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود ،شہباز گل ، محمود الرشید اور یاسمین راشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کو مزید پروان چڑھانے کے لئے تجاویز دی گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کےلئے مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی، پارٹی حکومتی اور سیاسی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، پنجاب کی اعلیٰ قیادت پرانے رہنماﺅں سے مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرے۔ پرانے ورکرز اور پارٹی رہنماﺅں کی آرا کا ہمیشہ احترام کیا،صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔
اس سے قبل و زیراعظم عمران خان نے وزیر آبپاشی محسن لغاری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم نے سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کے معاملے پر استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ صوبوں کے پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کا معاملہ کہاں تک پہنچا۔ذرائع کے مطابق محسن لغاری نے وزیر اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو تونسہ بیراج پر مانیٹرنگ کروا دی تھی۔ سندھ نے گدو بیراج سے پنجاب کو مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دی۔ سندھ مشترکہ مانیٹرنگ کے معاملے پر تعاون نہیں کررہا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے عدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت بڑی مشکل میں۔۔آصف علی زرداری نے احتجاج کی کال دے دی