چلتی بس سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش..مزاحمت  پر 7 لڑکیاں زخمی

Dec 23, 2021 | 15:13:PM
خیرپور، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی، بس، نامعلوم افراد ، طالبہ، اغوا ،کوشش ، مزاحمت،زخمی 
کیپشن:  بس میں سوار لڑکیاں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیرپورمیں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس سے نامعلوم افراد کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ,  نامعلوم افرادنے  بس کو زبردستی روک کر طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی ، مزاحمت کرنے پر 7 طالبات کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیاگیا۔

بس میں سوار طلبا کا کہنا ہے کہ  خیرپور کے نزدیک رانی پور قومی شاہراہ پر 7 سے زائد مسلح ملزموں نے بس کو روکا جس کے بعد ملزموں نے ایک طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر دیگر طالبات نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم صفدر وسان یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے جس نے ساتھیوں کےہمراہ یونیورسٹی کی بس کوروک کرطالبہ کےاغوا کی کوشش کی ۔

زخمی طالبات کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزموں کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیںظالم شخص نےگھر میں گھس کر غیر ملکی خاتون کا ایسا حال کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 دوسری جانب واقعے کے بعد طلبا اور طالبات نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے رانی پور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا  جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اوباش نے سکول طالبہ پر چاقو  چلا دیئے۔۔ 13 سیکنڈ میں 8  وار۔۔دل دہلا دینے والی خبر