اوباش نے سکول طالبہ پر چاقو  چلا دیئے۔۔ 13 سیکنڈ میں 8  وار۔۔دل دہلا دینے والی خبر

Dec 23, 2021 | 13:33:PM
اوباش کا طالبہ پر حملہ،
کیپشن: اوباش کا طالبہ پر حملہ،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر اوباش نوجوان نے سکول طالبہ  پر چاقو سے حملہ کر دیا،سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت میں ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پیش آیا جہاں آٹھویں کلاس کی طالبہ پر ایک ملزم نے 13 سیکنڈ میں 8 مرتبہ چاقو کے حملے کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ طالبہ اپنی دو دوستوں کے ہمراہ سکول سے گھر واپس آرہی تھی کہ اس دوران ایک اوباش نے ساتھی کے ہمراہ اس سے چھیڑ چھاڑ کی جسے منع کرنے پر اس نے چاقو سے حملہ کیا۔ظالم کو ترس بھی نہ آیا اور طالبہ کو شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ظالم شخص نےگھر میں گھس کر غیر ملکی خاتون کا ایسا حال کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے چاقو کے وار کرنے پر اس کے ساتھی نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانا، واقعے کے بعد لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی لڑکی کو متعدد مرتبہ چھیڑنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے  کا مسافر  طیارہ بال بال بچ گیا۔ہنگامی لینڈنگ