کراچی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار۔۔فائرنگ۔۔3 سالہ بچی جاں بحق

Dec 23, 2021 | 14:52:PM
 کراچی ، لانڈھی،پولیس،ڈاکو،سکیورٹی گارڈ،فائرنگ
کیپشن: فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی بچی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران ڈاکوؤں اور سکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ننھی بچی کو بڑا بھائی موٹرسائیکل پر لے جا رہا تھا کہ گولیوں کی آواز سن کر خوف کی وجہ سے رک گیا۔ اسی دوران ننھی حرمین گولی کا نشانہ بن گئی۔ بھائی شہباز نے حکام سے ملزموں  کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو منزل پمپ کے قریب منی مارٹ پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، اسی دوران گارڈز نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ ملزموں کی جانب سے بھی  سیدھے فائر کئے گئے اور اچانک3 سالہ حرمین کو گولی جالگی،بڑے بھائی کے سامنے  ننھی بچی خون میں لت پت ہو گئی اور جان کی بازی ہار گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیںظالم شخص نےگھر میں گھس کر غیر ملکی خاتون کا ایسا حال کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے