بھنگ کا ٹرن اوور بہت تیز ،منفی باتوں پر توجہ کی ضرورت نہیں ۔۔شبلی فراز

Dec 23, 2021 | 13:40:PM
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز
کیپشن: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھنگ کا ٹرن اوور بہت تیز ہے،ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے،منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں جس پرہم نے توجہ نہیں دینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھنگ کٹائی کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بھنگ دوائیوں میں بھی کام آتی ہے،انڈسٹریز میں بھنگ کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے۔بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اس کا بیج ہے،  تاثر ہے کہ اس کا غلط استعمال ہوتا ہے، جو بھنگ سے پراڈکٹس بنتی ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں۔ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، اب کٹائی کا وقت آگیا ہے، ہم نے کے پی، بلوچستان اور گلگت سے بھنگ لی تھی، بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کی ویڈیو بناکر ہراساں کرنے والا سینٹ کا ملازم نکلا،چیئرمین صادق سنجرانی کا بڑا ایکشن 
ان کا کہنا تھا کہ دس گنامنافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی،پالیسی اور قانون نہیں بنے گا تو انڈسٹری آگے نہیں جاسکتی، وزارت ایگریکلچر،ایف بی آر،وزارت صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے مل کر پالیسی بنائی ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب پروڈکشن بھی شروع ہوگئی،ہماری حکومت اس قسم کے پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے۔ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے اور اس سےمعاشی طور پر مضبوط ہونا ہے،نیشنل سائن انوویشن پالیسی بھی لا رہے ہیں،ہم ادرک پر بھی کام کر رہے ہیں،جنوری میں ہم بہت بڑا سائنس ٹیکنالوجی فیئر بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسلا دھار بارشیں کب ہونگی۔؟۔ محکمہ موسمیات نے تاریخ دیدی