موسلا دھار بارشیں کب ہونگی۔؟۔ محکمہ موسمیات نے تاریخ دیدی

Dec 22, 2021 | 19:00:PM
بارش کے امکانات پیدا ہو گئے
کیپشن: بارش کے امکانات پیدا ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی )طویل وقفے کے بعد پاکستان میں بارش کے امکانات پیدا ہو گئے ،مغربی ہواﺅں کا ایک طاقتور سسٹم 25 دسمبر کی شام سے افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔جس سے موسلا دھار بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی کانووکیشن میں گورنر کی اسلحہ بردار گارڈز سمیت سٹیج پر دبنگ انٹری

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اس دوران ژالہ باری کا امکان بھی ہے جبکہ پنجاب کے 75 فیصد علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ،اسی طرح پنجاب کے شمالی علاقوں میں اچھی بارش ہوگی، جنوبی وسطی شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی پھلکی بارش کے امکانات ہیں۔سندھ کے 45فیصد علاقوں میں جبکہ بلوچستان کے 85 فیصد علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخواہ کے 90 علاقوں میں بارش کے امکانات روشن ہیں اس دوران پہاڑوں پر زبردست برفباری ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن صفدرکے خلاف غداری کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا