اوگرا نے بجلی مزید مہنگی کرنیکی درخواست کردی

Dec 23, 2020 | 19:57:PM
اوگرا نے بجلی مزید مہنگی کرنیکی درخواست کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) کو بجلی مزید ایک روپیہ 52 پیسے مہنگی کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست اکتوبر اور نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں نومبرکیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اوراکتوبرکیلئے بھی بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو نومبر میں مجموعی طور پر 7 ارب 23 کروڑ سے زائد یونٹس بجلی فروخت کی گئی، نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 2روپے 48پیسے مقرر تھی جب کہ فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 44 پیسے رہی۔ اس طرح بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 25 ارب 59 کروڑ روپے لاگت رہی۔ 
دونوں درخواستوں پرسماعت 30 دسمبرکواسلام آباد میں ہوگی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔