تمام لیگی ارکان نے استعفے جمع کرا دئیے: رانا ثنا کا دعویٰ

Dec 23, 2020 | 16:31:PM
تمام لیگی ارکان نے استعفے جمع کرا دئیے: رانا ثنا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ  نے دعویٰ  کیا ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے  اپنے استعفے جمع کرادئیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ  بیرون ملک  اور بیمارارکان نے بھی اپنے اپنے استعفے بھجوا دئیے ہیں۔ قومی  و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہا،اگلے ہفتے آئندہ کی حکمت عملی کی حوالے سے جاتی عمرہ یا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوگا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن کرائیں گے۔