آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ،این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

Aug 23, 2025 | 09:41:AM
آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ،این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک پھرموسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
چترال ، سوات ، شانگلہ بونیر ، ایبٹ آباد ، نوشہرہ اور صوابی کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے25اگست تک بندرکھنے کااعلان
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری طرف شہرقائد میں کالی گھٹاؤں کا راج اورمطلع ابر آلود  ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہلکی بارش ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 27 اگست سے مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے،زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری تک جائے گا جبکہ کم سے کم پارہ 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،شہر میں جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔