’میں نہیں مرا‘زمبابوے کےسابق کپتان نےپیغام جاری کردیا

Aug 23, 2023 | 15:06:PM
سابق کھلاڑی ہینری اولنگو نے ایکس کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے ساتھی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کا انتقال کرگئے ہیں مگر کچھ دیر قبل ہینری اولنگو نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کی ہیتھ اسٹریک سے بات ہوئی ہے اور وہ زندہ ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق کھلاڑی ہینری اولنگو نے ’’ایکس‘‘ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے ساتھی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کرگئے ہیں مگر اب کچھ دیر قبل ہینری اولنگو نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کی ہیتھ اسٹریک سے بات ہوئی ہے اور وہ زندہ ہیں۔

ہینری اولنگو نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ’ہیتھ اسٹریک سے متعلق موت کی خبروں میں حقائق کی کمی ہے۔ میری ابھی ان سے بات ہوئی ہے۔ تھرڈ امپائر نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وہ زندہ ہیں‘۔

 ہیتھ اسٹریک کی خبر آنے کے بعد سابق کھلاڑیوں نے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور ان کی وفات کو کھیل کی دنیا سے متعلق بڑی خبر قرار دیا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ بولر ہنری اولونگو نے ’ایکس‘ پر اُن کی موت کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’افسوسناک خبر ہے کہ زمبابوے کا سب سے لیجنڈ اور بڑا آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک چلا گیا ہے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ہیتھ اسٹریک کے ساتھ کرکٹ کھیلی‘۔  خاندان نے میرے بہت سے دوسرے لوگوں کے لیے کیا کچھ کیا ‘۔

’ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں، آپ نے اپنے پیچھے ایک خوبصورت کنبہ اور ایک میراث چھوڑی ہے تاکہ ہم زندہ رہیں۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور آپ کو یاد کرتے رہیں گے۔‘

مزید پڑھیں:  زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

واضح رہے کہ لیجنڈری کرکٹر ہیتھ اسٹریک زمبابوے کے پہلے بولر تھے جنہوں نے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کیں۔ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے، انہوں نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت بھی کی۔ اُنہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 4933 رنز بنائے اور 455 وکٹیں حاصل کیں۔