سندھ میں دو روز کیلئے تعلیمی ادارے بند

Aug 23, 2022 | 22:50:PM
تعلیمی ادارے ، دوروز کیلئے بند
کیپشن: سندھ میں تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں تیز بارشوں کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں دو روز چھٹی کا اعلان کردیا،وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تمام اسکولز اور کالجز بدھ اور جمعرات کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب کراچی میں انٹر بورڈ کے کل اور پرسوں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ، کراچی میں موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ نے کل اور پرسوں (بدھ، جمعرات) ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے۔ چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ کے کل اور پرسوں کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:کے پی میں پی ایم ایس کا امتحان ملتوی