وسیم اکرم کوگرفتار کرلیا گیا

Aug 23, 2022 | 16:04:PM
وسیم اکرم ,گرفتار,رابن ہُڈ, پولیس ,دہلی, اقدام قتل
کیپشن: ’’رابن ہُڈ‘‘ وسیم اکرم گرفتار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے امیروں کو لوٹ کرغریبوں کی مدد کرنے والے ’’رابن ہُڈ‘‘ وسیم اکرم کو آخر کارگرفتارکرلیا، 27 سالہ وسیم اکرم اورکارندوں نے دہلی کے پوش علاقوں میں بڑے گھروں کو لوٹا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق دہلی کا ’’رابن ہُڈ‘‘ کہلائے جانے والے وسیم اکرم عرف لمبو پرالزام ہے کہ وہ بطورسرغنہ اپنے 25 رکنی گروہ کے ساتھ مل کرمتمول طبقے کے افراد کے زیورات اور رقم چراتا اورکچھ حصہ غریبوں میں تقسیم کردیتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رابن ہُڈ پر اقدام قتل اور ریپ سمیت جرائم کی 160 وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، وسیم اکرم عرف لمبو ہر وقت اپنے ٹھکانے بدلتا رہتا تھا ،4 ماہ کی سخت محنت کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم کے قبضہ سے پستول برآمد ہوا جس میں 3 گولیاں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،شہباز گل کی جگہ نیا چیف آف سٹاف مقرر کردیا