ٹا م کرو ز آشا بھو سلے کے ریسٹو رنٹ پہنچ گئے۔۔ چکن تکہ اتنا بھایا کہ دو بارہ آرڈر کردیا

Aug 23, 2021 | 22:25:PM
 ٹا م کرو ز آشا بھو سلے کے ریسٹو رنٹ پہنچ گئے۔۔ چکن تکہ اتنا بھایا کہ دو بارہ آرڈر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ہالی وڈ کے مشہورِ زمانہ اداکار ٹام کروز کو جنوبی ایشیائی بار بی کیو ڈش چکن تکہ  اتنا لٓذیز محسو س ہو ا کہ  انہوں نے ریسٹورنٹ پر ایک بعد ایک تکہ کھالیا۔

تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر شیئر  کر دہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ  ٹا م کر وز نے برطانیہ میں قائم ریسٹورنٹ کا دورہ کرکے وہاں کھانا آرڈر کیا۔ یہاں انہوں نے جنوبی ایشیا بالخصوص پاکستان کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک چکن تکہ منگوالیا۔ مشن امپوسیبل کے اداکار کو یہ ڈش اتنی لذیذ لگی کہ انہوں نے ایک بعد فوری طور پر دوسرا تکہ بھی آرڈر کرڈالا۔ 

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی گرفتاری کےبعد شلپا شیٹی نے کس کا سہا را لے لیا؟۔۔ویڈیو وا ئرل

ٹام کروز  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس ریسٹورنٹ نے لکھا کہ انہیں ٹام کروز کا خیرمقدم کرکے انتہائی مسرت ہوئی۔ٹام نے یہاں کا مشہور چکن تکہ مصالحہ آرڈر کیا جس کا ذائقہ ان کے دل کو چھو گیا اور انہوں نے دوبارہ آرڈر کیا۔ 

یا د رہے  کہ یہ ریسٹو رنٹ بھارت کی معرو ف گلو کا ر ہ آشا بھو سلے کی ملکیت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دلہن کا شادی سے قبل ایسا اقدا م کہ دولہا بھی طیش میں آگیا