شراب پینے سے منع کیوں کیا۔۔؟ظالم شوہر کا بیوی پر ایسا ظلم کہ انسانیت بھی شرما جائے

Aug 23, 2021 | 16:36:PM
شراب پینے سے منع کیوں کیا۔۔؟ظالم شوہر کا بیوی پر ایسا ظلم کہ انسانیت بھی شرما جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شراب پینے سے منع کرنے پر ظالم شوہر نے  بیوی کا منہ جلتی ہوئی آگ میں ڈال دیا۔تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل۔

 انسان کو حیوان بننے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔اسی طرح ایک ظالم نوجوان نے اپنی بیوی کے منہ پر گرم دال پھینک دی تھی جس کے خاتون کا  چہرہ، گردن اور گردن کے نیچے کا حصہ جل گیا تھا۔

اسی طرح کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے شہرفریدآباد میں پیش آیا جہاں بیوی نے اپنے شرابی شوہر کو شراب  پینے سے منع  کیا جس پر  شوہر نے جلتی آگ میں بیوی کا منہ ڈال دیا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں بی کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

تشویشناک حالت کے پیش نظرخاتون کو دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ خاتون کو ابھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے شوہر کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق علی گڑھ کے گاوں جٹولہ کی رہنے والی کلپنا کی شادی پانچ سال قبل بلند شہر کے گاوں لال نیر کے باشندہ پنکو کے ساتھ ہوئی تھی۔ خاتون یہاں کھڑی کلا میں اینٹ بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ خاتون کا الزام ہے کہ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی مارپیٹ کرتا رہتا ہے اور شراب پینے کا عادی ہے۔

 خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔خاتون نے جب شور مچایا تو اس کا بھائی آزاد موقع پر پہنچا۔ اس نے خاتون کو کھیڈی پل چوک کے پاس واقع ایک ہسپتال میں داخل کرایا۔ وہیں حادثہ کی اطلاع پاکر خاتون کے چچا گووند فریدآباد پہنچے اور اسے بی کے ہسپتال میں داخل کرایا۔

بی کے سے خاتون کو دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ گووند کے مطابق خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ۔۔والدین کے ریمانڈ میں توسیع