سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان،ڈالر کی قدر میں استحکام

Apr 23, 2026 | 10:34:AM
سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان،ڈالر کی قدر میں استحکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ۔
 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قلت ؟ شہریوں کےلیے اہم ایڈوائزری جاری
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 576 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھاجارہاہے اورڈالر 278 روپے 87پیسے پر برقرارہے۔