"سکندر"کا توقعات کے برعکس بزنس،سلمان خان کے کیریئر کوایک بڑا دھچکا

Apr 23, 2025 | 13:04:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم"سکندر"کے امیدوں کے مطابق باکس آفس پربزنس نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کیریئرکوبڑادھچکالگ گیا۔

فلم"سکندر" کے بعد سلمان خان کے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار ایٹلی کی فلم میں کام کرنے کی باتیں ہونے لگی تھیں پھر وہ فلم منسوخ ہو گئی۔

اب بھارتی جاسوس رویندرا کوشک کی بائیوپک،جس میں سلمان خان کام کرنے والے تھے، اسے بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ2021ء میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان راج کمار گپتا کی ہدایتکاری میں بننے والی بائیوپک میں رویندرا کوشک کا کردار ادا کریں گے،تاہم اب ہدایتکار راج کمار گپتا نے تصدیق کی ہے کہ وہ یہ فلم نہیں بنائیں گے۔

راج کمار گپتا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے پاس فلم بنانے کے حقوق تھے لیکن اب ان کی میعاد ختم ہوگئی ہے اس لیے ہمیں اس پروجیکٹ کو روکنا پڑا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رویندرا کوشک بھارت کے مشہور جاسوسوں میں سے ایک تھے جنہیں"بلیک ٹائیگر" کہا جاتا تھا۔