پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چودھری

Apr 23, 2025 | 12:52:PM
پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔

خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے،اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی اسمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟ 

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی اسمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ 5 سال کے لیے معطل ہوتے ہیں۔