شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کردینگے، ذکاء اشرف

Sep 22, 2023 | 15:32:PM
شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کردینگے، ذکاء اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو ڈراپ کرنے کی تجویز پر بابر اعظم نے اس یقین دہانی پر شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے کہ اگر وہ پرفارم نہیں کریں گے تو انہیں ڈراپ کر دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گُگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں مناسب ہوگا کہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نا رکھا جائے،لیکن کپتان بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ البتہ کپتان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر شاداب خان نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نا دی تو انہیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات