بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم

Sep 22, 2023 | 13:15:PM
بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہورکی سیشن کورٹ نے بیٹی سے زیادتی کرنےوالے باپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

 تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے ٹرائل مکمل ہونے پر زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ  باپ کو ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہےاگر بیٹی کو کوئی باہر تنگ کرے تو وہ اپنے والد کو محافظ سمجھتے ہوئے شکایت کرتی ہے،موجودہ کیس میں سگے باپ نے اپنی بیٹی کی شخصیت ،روح اور جسم کو تباہ کیا۔
 عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کمسن بچی ذہنی اذیت کا بھی شکار ہوئی، دوران ٹرائل پراسیکیوشن نے گیارہ گواہ عدالت میں پیش کیے،پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی،والد کو اپنی سگی بیٹی سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت حکم سنایا جاتا ہے،مجرم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:زیادتی کرنے پر بیٹی نے با پ کو قتل کر دیا