پاکستان ریلوے کا مالی خسارے کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس بند کرنیکا فیصلہ

Sep 22, 2023 | 12:31:PM
پاکستان ریلوے کا مالی خسارے کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس بند کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، پاکستان ریلوے نے مالی خسارے کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے، شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

یادرہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔