ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کون کون شامل؟ جانیے

Sep 22, 2023 | 09:33:AM
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج کو کیا جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 کیلئے  چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق نے قومی سکواڈ  کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیف سلیکٹر انضمام الحق نے  بتایا کہ ورلڈکپ 2023کیلئے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے،نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، افتخار احمد، محمد نواز اور اسامہ میر ،سعود شکیل، سلمان علی آغا اور وسیم جونیئر ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہیں۔

سکواڈ میں امام الحق، فخرزمان ،محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف، حسن علی بھی شامل  ہیں،ریزو کھلاڑیوں میں زمان خان، ابراراحمد اور محمد حارث ہوں گے ,یاد رہے کہ قومی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز ہونا تھا جو کچھ وجوہات کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، ہائی الرٹ جاری 

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 27 ستمبر کو بھارت کے لیے روانہ ہو گی اور قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دستہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جس میں 3 کھلاڑی بطور ریزرو ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔