اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

Sep 22, 2021 | 22:11:PM
راکھی ساونت،شوہر،اہم ،انکشاف
کیپشن: راکھی ساونت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے بگ باس 15 میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپو رٹس میں یہ  دعویٰ کیا جارہا ہے کہ راکھی کے شوہر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے۔ اس حوالے سے ان سے بات کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ سلمان خان  میری شرکت کی امید کررہے تھے لیکن میں اپنے بزنس کی وجہ سے نہیں آسکا۔رتیش نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی اور بتایا کہ اس بار وہ راکھی کے ہمراہ بگ باس 15 میں ضرور دکھائی دیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کی جانب سے فی الحال اپنی تصویر شیئر کرنے سے انکار کردیا گیا ہے اور کہا ہے کہ آپ مجھے شو میں خود دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت نے 2019 میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے رتیش کا ہاتھ تھام رکھا تھا لیکن وہ تصویر میں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر نے گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ جاری کردیا۔۔ویڈیو وائرل