الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان کے سارے مسئلے حل کردیگی:وزیراعظم

Sep 22, 2021 | 14:46:PM
  اسلام آباد , پرفارمنس ایگریمنٹ , دستخط ,تقریب
کیپشن: الیکشن ترقیاتی فنڈزنہیں، حکومتی کارکردگی سے جیتیں گے:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر الیکشن متنازعہ ہو جاتا ہے، کسی نے نہیں بتایا کہ ان متنازعہ انتخابات کو کیسے ٹھیک کرنا ہے، جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے دھاندلی ہوئی، ای وی ایم پاکستان کے سارے مسائل حل کر دے گی۔ اگلے 2 سال ہماری حکومت کیلئے بہت مشکل ہیں، الیکشن ترقیاتی فنڈز نہیں، حکومتی کارکردگی سے جیتیں گے۔

 اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے  عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے ای وی ایم کو مسترد کر رہے ہیں، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے چند افراد شفاف انتخابات کیلئے رکاوٹ ہیں۔ ہماری حکومت کیلئے بہت ضروری ہے کہ آخری 2 سال ٹارگٹ سیٹ کریں، حکومت میں ہوتے ہوئے ضروری ہے اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں، کرکٹ ٹیم میں 2 طرح کے کھلاڑی دیکھے، ایک باصلاحیت کھلاڑی ہوتے تھے، دوسری قسم ایسے کھلاڑیوں کی تھی جو انتھک محنت کرتے تھے، مسلسل جدوجہد کرنیوالا ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے، زندگی میں جیت ہو یا ہار، اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہنا چاہیئے، یقین ہے وزرا اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ۔۔