مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ طیب اردگان

Sep 22, 2021 | 12:25:PM
مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ طیب اردگان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 75 سال سے جاری ظلم وستم ختم ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 40 سال سے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا،ترکی افغانستان اور وہاں کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
طیب اردگان نے کہا کہ افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔سماجی ڈھانچے کی پرواہ کئے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کو قوم پرستی سے جوڑنا انسانیت کی توہین ہے۔ابھی بھی لاکھوں لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔فلسطین کے حقوق کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کے شوہر سے متعلق نیا تہلکہ خیزانکشاف