میٹرک اورانٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان ، طالبہ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Sep 22, 2021 | 11:16:AM
مردان تعلیمی بورڈ
کیپشن: مردان نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مردان تعلیمی بورڈ کےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان،میٹرک امتحان میں 1100 میں سے 1100نمبر لینے کا ریکارڈ ۔

تفصیلات کے مطابق  مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،قندیل نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی،اور 1100 میں سے1100 نمبر لینے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔

چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ  کا کہنا ہے کہ  قندیل قابل فخرہے،میٹرک کے امتحان میں ریکارڈ قائم کرنے والی طالبہ کام کی بھی قندیل ثابت ہوئیں،قندیل کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اساتذہ کی محنت ،والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

 چئیر مین تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ قندیل سے بورڈ کی فیسسز نہیں لی جائیں گی، خیال رہے میٹرک میں فرحان نسیم، شرجیل احمد ، محمد بلال حیدر کی دوسری پوزیشن مردان ،انٹرمیڈیٹ میں فضاء مجید کی 1088 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:      ہاتھی اور بھینس کی انوکھی دوستی کےچرچے۔۔ویڈیووائرل