ہاتھی اور بھینس کی انوکھی دوستی کےچرچے۔۔ویڈیووائرل

Sep 22, 2021 | 11:03:AM
ہاتھی اور بھینس
کیپشن: ہاتھی اور بھینس کی انوکھی دوستی کےچرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگلی حیات کی بہبود اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی کینیا کی شیلڈرک وائلڈ لائف نامی آرگنائزیشن کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہاتھی اور بھینس کی گہری اور انوکھی دوستی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی اپنی سونڈ اور بھینس اپنے سینگ کی مدد سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور بات چیت کررہے۔

  ہیں۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بھینس اور اس کا ساتھی دوست دونوں یتیم جانور ہیں جنہیں ہم نے اس جنگل میں ایک نئی زندگی دی ہے۔

‘اُنہوں نے لکھا کہ ’عام طور پر ہاتھی اور بھینس کی دوستی نہیں ہوتی لیکن ان کی دوستی دیکھ کر ہم حیران ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی محبت سے رہتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    شادی کے بعد احسن محسن کی پہلی سالگرہ