شادی کے بعد احسن محسن کی پہلی سالگرہ

Sep 22, 2021 | 10:43:AM
منال خان اور احسن محسن
کیپشن: احسن محسن کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حال ہی میں خوبرو اداکارہ منال خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف اداکار احسن محسن نے اپنی پہلی سالگرہ منائی،شادی کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن محسن نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ اپنی اہلیہ منال خان اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائی جس میں ایمن خان اور منیب بٹ نے بھی شرکت کی، اس حوالے سے منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احسن محسن کی نئی تصویر شیئر کی جوکہ اداکار کی سالگرہ کی تقریب کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سالگرہ کی تقریب کے لیے منال خان اور احسن محسن نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

تصویر میں منال خان محبت بھری نظروں سے اپنے شوہر احسن محسن کو دیکھ رہی ہیں،منال خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرے بے بی کی سالگرہ کا ڈنر ہے،اُنہوں نے احسن محسن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔&lsquo

اداکارہ نے صرف 9 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جنہیں اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب احسن محسن کی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنی اہلیہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں،منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:      لڑکی کا معاملہ۔۔۔۔ ایک دوست نے دوسرے کی جان لے لی