عمرشریف کا علاج کیلئے آج امریکا جانے کا امکان

Sep 22, 2021 | 09:20:AM
عمر شریف
کیپشن: عمر شریف کا آج امریکہ روانہ ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کامیڈین عمرشریف کوعلاج کیلئے امریکا لے جانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،آج کسی بھی وقت روانہ ہو جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ  حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ائیرایمبولنس کیلئے ادائیگی کردی ہے ، عمرشریف کوامریکامنتقل کرنےکیلئے2کروڑ 84لاکھ 98 ہزار روپےاداکردیے گئے ہیں۔ 

ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق  ائیرایمبولنس آج کسی بھی وقت کراچی پہنچنےکا امکان ہے، کچھ روز قبل لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے تھے۔

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے، ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔