حمیرا ارشد کی تنقید، عائشہ عمر فواد خان کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

Oct 22, 2025 | 15:48:PM
حمیرا ارشد کی تنقید، عائشہ عمر فواد خان کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید کے بعد اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر فواد خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
حمیرا ارشد نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان آئیڈل کے ججز کے درمیان مطابقت اور موسیقی کا تجربہ کم ہے اور ان کی جگہ دیگر گلوکار زیادہ بہتر انتخاب ہو سکتے تھے۔
عائشہ عمر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد خان موسیقی کے میدان میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں، وہ مشہور بینڈ Entity Paradigm کے مرکزی گلوکار رہے ہیں جس نے’ ’بیٹل آف دی بینڈز‘‘ کے پہلے سیزن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
عائشہ عمر نے مزید کہا کہ فواد خان ناصرف ایک کامیاب گلوکار ہیں بلکہ انہوں نے موسیقی کے مقابلوں میں جج کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں، ان کی موسیقی کی سمجھ، صلاحیت اور فنکاروں کے ساتھ برتاؤ انہیں اس کردار کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔