دپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈکی خوب صورت جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے پہلی بار بیٹی دعا کی تصویرشیئرکردی۔
دپیکا اور رنوریر رواں برس جولائی میں بیٹی کے ماں باپ بنے تھے جس کا نام دعا رکھا تھا ،تاہم اب تک کسی نے میڈیا پر بچی کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دیوالی بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا کے لیے کچھ خاص بات لیے ہوئی تھی،انھوں نے ممبئی میں اپنے گھر پر قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیوالی منائی، اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لانے کے لیے دپیکا اور رنویر نے دیوالی کے موقع کا انتخاب کیا اور پہلی بار میڈیا کو بیٹی کی جھلک دکھائی،دونوں نے میڈیا کے سامنے بیٹی کے ساتھ تصاویر کھینچوائیں اور ویڈیوز بھی بنائیں اور پھر انھیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا،اس طرح دپیکا اور رنویر نے اس دیوالی کو اپنی زندگی کی سب سے بہترین اور یادگار دیوالی بنالیا۔
یہ بھی پڑھیں:خوبصورتی کی وجہ سے11ویں جماعت میں ہی کام کی پیش کش ہوئی: نوشین شاہ
دپیکا سرخ ساڑھی میں دلکش اور رنویر سفید شیروانی میں جچ رہے تھے جبکہ ان کی بیٹی نے سرخ رنگ کا روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ جوڑے کی شادی 14 نومبر 2018 کو اٹلی کے علاقے Lake Como میں ہوئی تھی۔