لودھراں: کنویں کی کھدائی کے دوران جاں بحق دونوں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

Oct 22, 2023 | 23:05:PM
لودھراں: کنویں کی کھدائی کے دوران جاں بحق دونوں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مشتاق بھٹہ) لودھراں کے قریبی علاقے میں کنویں کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کے تودے تلے دب جانے والے دو مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جن کی لاشیں 10 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آج صبح لودھراں کے علاقے ملک پور میں دو مزدور 31 سالہ ریاض اور 18 سالہ عاطف 50 فٹ گہرے کنویں کی کھدائی کیلئے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آن گرا اور دونوں مٹی تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیے: طیارہ گر کر تباہ

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے دس گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد دونوں مزدوروں کی لاشیں مٹی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ مرنے والے دونوں مزدوروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔