پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ناتھن ٹروٹ 

Oct 22, 2023 | 20:00:PM
پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ناتھن ٹروٹ 
کیپشن: جوناتھن ٹروٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کےلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ صرف سپنرز نے گیم نہیں کھیلنا، دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں ہوں گے اور میچ جیتنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،افغانستان کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ صرف سپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، بیٹرز اور فاسٹ بولرز کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل جیتیں،جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ بہت سخت مقابلے بھی ہوئے۔
افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کیلئے پرجوش ہیں، پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا،انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ چنئی میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی سکیورٹی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا