فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل ؛9 ملزمان کا سپریم کورٹ سے رجوع 

Oct 22, 2023 | 17:38:PM
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل ؛9 ملزمان کا سپریم کورٹ سے رجوع 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت کشگوری)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس میں 9 مئی واقعہ کے 9 ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرالتواہے،9 مئی کے واقعہ کے بعد بطور ملزمان فوجی اتھارٹی کے زیر حراست ہیں،فوجی حکام کا دوران حراست سلوک غیر متوقع طور پر بہت اچھا ہے،ہمیں ملٹری اتھارٹی سے انصاف کا مکمل یقین ہے۔
درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے مقدمہ کے متاثرہ فریق ہیں،سپریم کورٹ ہمیں کیس میں فریق بنائے ، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ مقدمے میں فریق بناکر ملٹری اتھارٹی کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین،عمران خان کی ایک اوروکٹ اڑانے کو تیار