جہانگیر ترین،عمران خان کی ایک اوروکٹ اڑانے کو تیار

Oct 22, 2023 | 16:18:PM
جہانگیر ترین،عمران خان کی ایک اوروکٹ اڑانے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترین عمران خان کی ایک اوروکٹ اڑانے کو تیار،استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیرغلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم غلام سرور کو اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار ہے۔

ضرورپڑھیں:نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں ریلیف ملتا تو اُن کا قد بڑھتا، علی محمد خان
ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی غلام سرور سے اسلام آباد میں پچھلے ہفتے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی پی پی کا اسلام آباد سے تحریک انصاف کے ایک سابق ایم این اے سے بھی رابطہ ہے تاہم سابق ایم این اے آزاد الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل جانے کے بعد سینکڑوں رہنما اور پی ٹی آئی ارکان عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جاچکے ہیں ،حال ہی میں فرخ حبیب اور عثمان ڈار نے بھی اپنی جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا ۔