لالی ووڈ فلم ضرار کی ریلیز 25 نومبر کنفرم 

Oct 22, 2022 | 23:51:PM
لالی ووڈ فلم، ضرار، ریلیز، کنفرم
کیپشن: اداکار شان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )لالی ووڈ فلم ضرار کی ریلیز  25نومبر کو کنفرم ہو گئی .
تفصیلات کے مطابق فلم کی ریلیز دو دفعہ موخر کی گئی تھی،فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد فلم ضرار نے بھی اپنی ریلیز تاریخ حتمی کر دی ،فلم ضرار ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ہے ،فلم اداکار ہدایتکار شان شاہد نے بنائی ہے جس کی کہانی ایک خفیہ ایجنٹ پر ہے ۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار شان شاہد،ندیم،کرن ملک،نیئر اعجاز،شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج