کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد جاں بحق

Oct 22, 2021 | 15:22:PM
کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ
کیپشن: دھماکہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے مغربی صوبے  ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا ،مقامی ذرائع کے حوالے سے دھماکے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے جبکہ روس کی وزارت ایمرجنسی نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 4 لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر فیصلہ جاری