انٹرمیڈیٹ کے داخلے بند۔۔ تحریری امتحان ۔۔انٹرویو کا شیڈول جاری

Oct 22, 2021 | 15:18:PM
گورنمنٹ کالج میں داخلے بند شیڈول جاری
کیپشن: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے بند، 20 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں جمع کرائیں.

تفصیلات کے مطابق  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ کیلئے ٹیسٹ پیٹرن جاری کر دیا. تحریری امتحانات کے 50 اور انٹرویو کے 10 نمبر مقرر  کر دیئے گئے۔

تحریری امتحان میں انگریزی اور اردو کے 10،10،اسلامیات کے 5،پاکستان سٹڈی 5،میتھ  5 اور بیالوجی کے 10 نمبر کا ٹیسٹ ہوگا۔

تحریری امتحانات 23 اور 24 اکتوبر کو ہوگا،  نتائج کا اعلان 28 اکتوبر کو  کیا جائےگا۔  

غیر نصابی سرگرمیوں کے ٹرائل 26 اکتوبر سے 1 نومبر تک ہوں گے،  غیر نصابی سرگرمیوں میں داخلوں کا رزلٹ 1 یکم کو جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔جہاز سے انسانی فضلہ کسی کے اوپر بھی گر سکتا ہے