این آئی ایچ میں اینٹی الرجی ویکسین کا سنگین بحران ،مریضوں کو شدید مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں اینٹی الرجی ویکسین کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق الرجی ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب روزانہ 1200 سے 1500 مریض ویکسینیشن کے بغیر واپس جانے پر مجبور ہو رہے ہیں، جبکہ اس صورتحال سے ادارے کو روزانہ 12 سے 15 لاکھ روپے تک مالی نقصان ہو رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے الرجی سنٹر میں سالانہ تین لاکھ وائلز تیار کی جاتی ہیں اور ادارہ ضرورت کے مطابق ویکسین کی پیداوار بڑھانے کی استعداد بھی رکھتا ہے۔ پاکستان میں سب سے کم قیمت پر الرجی ٹیسٹ اور ویکسین بھی یہیں دستیاب ہے۔
ذرائع کے مطابق الرجی ٹیسٹ اور ویکسین مریضوں کو ایک ہزار روپے میں فراہم کی جا رہی تھی، جس کے باعث ملک بھر سے بڑی تعداد میں مریض الرجی کے علاج کیلئے این آئی ایچ کا رخ کرتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ الرجی ویکسین کی 10 ملی لیٹر کی ایک وائل مریض کے تین ماہ کے علاج کیلئے کافی ہوتی ہے۔ ویکسین کی مسلسل قلت کے باعث نہ صرف مریض متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ادارے کی معمول کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی صومالیہ سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں